بھارت : سیکڑوں مساجد میں اذان کی آوازیں دھیمی کردی گئیں

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان مخالف جذبات میں روزانہ کی  بنیاد پر واقعات پیش آرہے ہیں جہاں اب مساجد میں اذان کی آوازیں دھیمی رکھنے کا کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بڑی  مساجد میں سے ایک مسجد کے مرکزی خطیب اشفاق قاضی نے بتایا کہ انہوں نے مغربی ریاست میں ہندو سیاستدانوں کے مطالبے  پر  900 سے زائد مساجدوں میں اذان کی آوازوں کو دھیما رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

قاضی اشفاق نے کہا کہ ہماری مساجد سے آنے والی  اذانوں کی آواز ایک سیاسی مسئلہ بن گیا ہے لیکن ہم  نہیں چاہتے کہ یہ مسئلہ فرقہ ورانہ رخ اختیار کرے

یاد رہے کہ بھارت  میں ہندو انتہا پسند رہنما راج ٹھاکرے نے اپریل میں بھارت میں مساجد سے آنے والی اذانوں کی آوازوں کو کم رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ان کی جماعت  کے کارکن مساجد کے باہر  بھارتی رسوم بطور احتجاج ادا کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت میں اذان کا مسئلہ ریاست مہاراشٹر کے علاوہ بھی دیگر ریاستوں تک پھیلا ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.