قندیل بلوچ صبا قمر کو خواب میں آکر کیا کہتی تھیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ صباقمر نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈل گرل قندیل بلوچ ان کے خواب میں آکر انصاف دلانے کا مطالبہ کرتی تھیں۔

اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اپنے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل سمیت کیرئیر سے متعلق بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

صبا قمر کا ڈرامہ سیریل باغی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا جس سے متعلق اب اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ڈرامے میں قندیل کے کردار کو اس قدر چاہت سے نبھایا کہ اس کے بعد ڈپریشن میں چلی گئی تھی، اس کردار کے بعد ایک سال تک کچھ نہیں کیا، نیند بھی نہیں آتی تھی۔

صباقمر نے انکشاف کیا کہ قندیل مجھے خواب میں نظر آتی تھی اور میں ڈر کر اٹھ جاتی تھی اور کتنی بار ایسا ہوا کہ میں خواب دیکھ کر امی کے پاس گئی، ان کو بتایا کہ وہ مجھے نظر آئی ہے،  وہ مجھے کہتی تھی تم انصاف دلاؤ۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو ان کے بھائی نے محض اس لیے قتل کردیا تھا کہ قندیل بطور ماڈل ان کے لیے بدنامی کا باعث بن رہی تھی۔

قندیل کی لاش گھر سے ملی تھی جس کے بعد اس کے بھائی محمد وسیم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید سنائی تھی۔

گزشتہ ماہ ملتان کی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو بھی بری کر دیا ہے، ملتان کی عدالت نے ملزم وسیم کو راضی نامے کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.