ثناء جاوید پر بدتمیزی کے الزامات، شعیب ملک بھی بول پڑے

اداکارہ ثناءجاوید پر مختلف اداکاراؤں اور میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے بدسلوکی کے الزامات سامنے آنے کے بعد قومی کھلاڑی شعیب ملک بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

شعیب ملک نےسوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ثناء جاوید کے ساتھ اپنے تجربے کا ذکر کیا، انھوں نے لکھا کہ میں ثناء جاوید کو کافی عرصے سے جانتا ہوں اور متعدد مرتبہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

شعیب ملک نے لکھا کہ میں اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہمیشہ میرے اور اردگرد کے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاق اور مہربان رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ثناء جاوید نے شوبز انڈسٹری کے معروف میک اپ آرٹسٹس، ماڈلز اور اداکاروں کی جانب سے ان کے رویے پر لگائے گئے الزامات پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

ثناء جاوید کا کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ قانونی حکام کے پاس ہے اور میں لوگوں کے اس گروہ کے خلاف تمام قانونی آپشنز  استعمال کروں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.