سلمان خان نے فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا

ممبئی  بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ کا ممبئی میں آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آئندہ آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی ممبئی میں شوٹنگ شروع کردی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں تیلگو اداکار وینکٹیش دگوبٹی اہم رول میں نظر آئیں گے، تاہم وہ فلم کی ٹیم کو جون میں جوائن کریں گے۔فلم میں پوجا ہیکڈے بطور ہیروئن کام کریں گی جبکہ فرہاد سامجی فلم کے ہدایتکار ہوں گے جبکہ اداکار وینکٹیش دگوبٹی کے فلم میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے امید ہے کہ فلم تیلگو مارکیٹ میں بھی اچھا بزنس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

یاد رہے کہ مذکورہ فلم کے لیے ممبئی کے علاقے ولے پارلے میں خصوصی طور پر سیٹ تیار کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.