ایٹمی معاہدے سے متعلق وعدے پورے نہ ہوئے تو جوہری معائنے محدود کر دیں گے ، ایران

تہران  : ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک 21 فروری تک وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے تو جوہری معائنوں کو محدود کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے رکن ممالک کو فوری مثبت عمل کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر 21 فروری تک ایران کے تیل اور بینکاری کے شعبوں پر امریکی پابندیاں ختم نہیں کی گئیں تو جوہری نگراں کے اراکین کو محدود معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ اوباما دور میں کئے گئے جوہری معاہدے میں واپسی کے اعلان کے باوجود تاحال سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.