لاہور معروف گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کی ناکامی کی وجہ ساس کو قرار دیدیا۔
ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے بتایا کہ میری پہلی شادی مکمل طور پر ایک ارینج میرج تھی سابقہ شوہر 90 کی دہائی میں میری ویڈیو بنا رہے تھے اور وہیں وہ مجھ سے محبت میں گرفتار ہوئے، بعد ازاں ہم دونوں کے ایک مشترکہ دوست نے یہ رشتہ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود بھی ہم تقریبا ساڑھے پانچ سال تک ایک ساتھ رہے، آخر کار روز روز کی باتوں سے تنگ آکر علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کے پہلے دن سے لے کر جب تک ہماری علیحدگی نہیں ہوئی تھی، میں اس شخص کو خوش کرنے کے جتن میں ہی لگی رہتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت میری زندگی کا بہت مشکل وقت تھا، ہماری علیحدگی کے بعد بھی میں اس کی واپسی کا انتظار کر رہی تھی تاکہ میں اسے معاف کر سکوں لیکن بدقسمتی سے معاملات طے نہیں ہو سکے۔
 
