مراکش میں جنگلات کی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران 3افراد ہلاک

مراکو  مراکش کے ال میدک ایل فینیدک صوبے میں جنگل میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل فائر بریگیڈ کے عملے کے کار حادثے میں 3فائر فائٹرز ہلاک اور 2افراد شدید زخمی ہو گئے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

مراکشی میڈیا کے مطابق ال میدک ایل فینیدک صوبے کے کدیت الا طائفور کے جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تمام متعلقہ ادارے چوکس ہو گئے تھے، آگ بجھانے والے طیاروں سمیت مختلف انسانی وسائل، گاڑیاں اور لاجسٹک آلات کو متحرک کیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس کی گاڑی کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 3افراد جاں بحق اور 2افراد شدید زخمی ہو گئے،آگ پر قابو پانے اور اسے رہائشی علاقوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے کام جاری ہے تو اب تک تقریبا 90ہیکٹر جنگل جل کر راکھ بن چکا ہے، تحقیقات کے نتیجے میں آتشزدگی میں ملوث ہونے کے شبہ میں 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.