امریکی مخالفت کے باوجود ایران پر اسلحے کی خرید و فروخت کی پابندی ختم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایران پر اسلحے کی خرید و فروخت پر 13 سالہ پابندی مشترکہ جامع منصوبہ بندی کی قرارداد 2231 کے ایک حصے کے طور پر آج ختم ہوگئی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پابندی پر توسیع نہ کرنے پر ایران پر 13 سالہ روایتی ہتھیاروں کی پابندی آج خود بخود ختم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

قبل ازیں امریکا نے ایران پر اسنیپ ہیک کے ذریعے یک طرفہ پابندی عائد کرتے ہوئے ساتھ نہ دینے والے رکن ممالک کو دھمکیاں دی تھیں۔ امریکا ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے 2018 میں ہی دستبردار ہوگیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.