امریکا: ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 18 زخمی

امریکا میں ہم جنس پرستوں کے کلب پر فائرنگ میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر ایجسنی کے مطابق امریکی شہر کولوراڈو میں LGBTQ کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

پولیس ترجمان پامیلا کاسترو کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی دمیانی شب پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔

واقعے کے وقت کلب میں ایک ڈانس پارٹی جاری تھی اور کلب نے اتوار 20 نومبر کی شام کو ٹرانس جینڈر ڈے آف ریمیمبرنس کے سلسلے میں ایک پرفارمنس ایونٹ کا اہتمام کر رکھا تھا۔

حملے کا نشانہ بننے والے کلب کیو (Club Q) کے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہادر صارفین کے فوری رد عمل کا شکریہ جنہوں نے بندوق بردار کو زیر کیا اور اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.