لاہور معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ دپیکاکے مقابلے میں چھوٹے کردار کی وجہ سے بالی ووڈ کی فلم ٹھکرا دی تھی۔
ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ ماضی میں مجھے بالی ووڈ مووی لو آج کل میں گائوں کی لڑکی کا کردار ملا تھا، لیکن مجھے یہی لگا کہ یہ کردار دپیکاکے مقابلے میں ایک چھوٹا کردار ہوگا، اس لیے میں نے تو یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔
صبا قمر نے کہا کہ میں خود کو محبِ وطن فن کارہ سمجھتی ہوں،ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے،ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہیے۔
صبا قمر نے اپنی عید پر ریلیز ہونے والی نئی فلم گھبرانا نہیں ہے کے بارے میں بتایا کہ اس فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ زاہد احمد میرے ساتھ لیڈ رول پر ہیں۔
زاہد احمد کے ساتھ اس سے قبل بھی ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرچکی ہوں۔ ان کے ساتھ اسکرین کیمسٹری بہت اچھی ہے۔
صبا قمر نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ایک ویب سریز مسٹر اینڈ مسز شمیم بھی ریلیزہوئی ہے۔ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا بھی اچھا لگا۔