سعودی عرب میں پہلا روزہ 23مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان

ریاض سعودی عرب میں سال 2023کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند کے مطابق رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23مارچ 2023کو ہونے کا امکان ہے،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ شعبان 30دن کا ہوگا کیونکہ 29شعبان21مارچ)منگل) کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریبا 9منٹ پہلے چھپے گا،انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29شعبان یعنی 21مارچ کی شام کو 8بج کر 23منٹ پر ہوگا، اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے،سعودی حکومت کے مطابق 21مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.