خاتون کی دپیکا پڈوکون کا پرس چھیننے کی کوشش

ممبئی: ٹشو پیپر بیچنے والی خاتون نے ڈپیکا کا پرس چھیننے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ دپیکا پڈوکون ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ڈنر کے لیے موجود تھیں جہاں دونوں اداکاروں نے کھانا کھایا اور کچھ وقت ساتھ گزارنے کے بعد چلے گئے تاہم ریسٹورانٹ سے واپسی پر ایک خاتون نے دپیکا کا پرس چھیننے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی دپیکا پڈوکون ہوٹل سے باہر نکلیں تو انہیں فوٹوگرافرز سمیت ٹشو پیپرز بیچنے والی خواتین نے گھیرے میں لے لیا اور ٹشو پیپر خریدنے کی درخواست کی تاہم اداکارہ بغیر کوئی جواب دیے اپنی گاڑی کی طرف جانے لگیں، اسی دوران ایک خاتون تیزی سے دپیکا کی طرف بڑھیں اور ان کا پرس چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

خاتون کی جانب سے پرس چھیننے پر دپیکا خود حیران و پریشان ہوگئیں اور غصے کو کنٹرول کرتے ہوئے آہستہ سے کہا کہ میرا بیگ، اسی دوران دپیکا کے باڈی گارڈ نے آگے بڑھ کر خاتون سے بیگ واپس لیا جب کہ اداکارہ تیزی سے گاڑی میں بیٹھ کر رووانہ ہوگئیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.