پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: حاجی علی مدد جتک

کویٹہ 27 فروری
صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی علی مدد جتک نے افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں اور پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 

صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری بہادر افواج نے غیر معمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے جوان مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر لمحہ مستعد اور تیار ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

حاجی علی مدد جتک نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کسی کو حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔ افواجِ پاکستان کا بلند حوصلہ اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ سے سرزمینِ پاکستان کے دشمنوں پر بھاری پڑا ہے اور آئندہ بھی پڑتا رہے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,052

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی نڈر اور بہادر افواج پر فخر ہے اور قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، تاہم برادرانہ تعلقات ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے کی شرط پر ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

 

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم پاک سرزمین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.