سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دشمن کی اشتعال انگیزی کسی صورت قبول نہیں: میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ، 27 فروری : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبرپختونخوا میں پاک۔افغان سرحد سے متصل علاقے میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

 

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس طرح کی اشتعال انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,052

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت کارروائی اور قومی دفاع کے عزم کو سراہا میر سرفراز بگٹی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائے گا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور پاکستان اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملک کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے معاملے پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.