واشنگٹن امریکہ نے روس اور یوکرین کے تنازعہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے جبکہ چین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر روس پر دبائو ڈالے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین تنازع میں روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیدار وکٹوریہ نولینڈ کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اگر یوکرین میں کوئی مسئلہ ہوا تو وہ چین کے لیے بھی اچھا نہیں ہو گا۔
وکٹوریہ نولینڈ نے چین سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ یوکرین تنازع میں روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ادھر امریکا نے یوکرین روس تنازع پر سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا ہے۔