بلوچستان 24 نیوز کی خبر پر ضلعی انتظامیہ جعفرآباد متحرک، متاثرہ خاندان کو رمضان راشن فراہم کر دیا گیا 

رپورٹ: عنایت اللہ حر

 

 

جعفرآباد میں بلوچستان 24 نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے بعد ضلعی انتظامیہ جعفرآباد حرکت میں آ گئی اور ڈیرہ اللہ یار کے علاقے بہادر شاہ بخاری کے متاثرہ خاندان تک رمضان راشن بیگز پہنچا دیئے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,052

تفصیلات کے مطابق، متاثرہ شہری پرویز احمد خان کھوسہ کے خاندان کی مشکلات کو بلوچستان 24 نیوز نے اجاگر کیا تھا، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ جعفرآباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت ضروری راشن سامان ان کے گھر تک پہنچا دیا۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان 24 نیوز کی جانب سے جعفرآباد کے مختلف عوامی مسائل کو سامنے لانے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی موثر حکومتی ردعمل کا سبب بن سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.