سعودی اداکارہ اریج عبداللہ کی لاش قاہرہ میں فلیٹ سے برآمد‘لاش سعودی عرب بھیجنے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری
قاہرہ سعودی اداکارہ اریج عبداللہ قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق24 سالہ اداکارہ اتوار کے روز مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اریج کی موت کی اطلاع ان کی ملازمہ کی جانب سے دی گئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ قتل کا کوئی شبہ نہیں ہے تاہم موت کو طبعی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاش سعودی عرب بھیجنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔