میڈیا جب عمران خان کو آئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کیخلاف ہوگئے : شہباز شریف

لاہور : شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا میڈیا پر غصہ سمجھ میں آتا ہے، میڈیا جب انہیں آئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے۔

قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہر چیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی طریقے سے آنے والی حکومت آئینی طریقے سے جائے گی، عوام مدت پوری نہیں کرنے دیں گے، عوام تکلیف میں ہیں، اب بیساکھیاں بھی حکومت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں، سارے وزراء مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں، آج پھر نام نہاد احتساب کا عمل سب کے سامنے ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں احتساب کے تماشے کا بھانڈہ پھوٹ گیا، آج عدالتوں میں کوئی معاملہ ہے، ثبوت نہ کوئی گواہ، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر ہیں، کاغذ لہرانے اور پگڑیاں اچھالنے والے جہاز میں بیٹھ کر فرار ہوچکے، باقی لوگ بھی جلد فرار ہونیوالے ہیں، احتساب کے نعرے لگا کر آنیوالی حکومت کرپٹ ترین ثابت ہوئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.