بلوچستان میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس ختم
کوئٹہ۔ بلوچستان میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس ختم گذشتہ دو روز سے سینکڑوں لوگوں کے ٹیسٹ اکتوا کا شکار ہیں
بلوچستان24تازہ ترین
رپورٹ: مدثر محمعود
بلوچستان میں کورونا وائرس کی تصدیق کیلئے کوئٹہ میں قائم واحد لیبارٹری کا بھی کوئی پرسان حال نہیں گزشتہ دوروز سے سینکڑوں لوگوں ٹیسٹ التواء کاشکار ہیں
حکومت کی جانب ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کے صرف دعوئے کئے جارہے ہیں اور کہا جاریا ہے کہ ٹیسٹنگ کٹس منگوائی ہیں تاحال پہنچی نہیں اس حوالے سے ہیلپ لائن 1122 پر جب کال کی جائے تو کہا جاتا یے کہ ٹسنگ کٹس ختم ہوچکی یے کورونا وائرس کیسز میں گزشتہ چار روز سے مسلسل تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
حکومتی غیر ذمہ داری کا یہ عالم ہے کہ کٹس ختم ہونے سے پہلے منگوائی ہی نہیں گئی ٹیسٹوں کےالتواء پر شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے بتایا جارہا ہے کہ آٹھ ہزار ٹسیٹ التو کا شکار ہیں جن کو روز نئی تاریخ دی جاتی ہے
فوری تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ اپنی افادیت ہی کھودیتا ہے فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری میں ریکارڈ مرتب کرنے کا کوئی جدید نظام ہی موجود نہیں کمپیوٹرائزڈ نظام کی بجائے رجسٹرڈ پر پن کے زریعے لکھائی کرکے ریکارڈ رکھا جارہا ہے اسی طرح بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں ٹسیٹ مشین نہیں چلتی جس کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ جوئے شیر لانے کے مترادف کام بن گیا ہے

