بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل میں پارٹی نے نامساعد حالات کے باوجود اطمینان بخش کارکردگی دکھائی، عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بلدیاتی انتخابات کے حالیہ مرحلے میں ٹاؤن کمیٹی حرمزئی کے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعت کے کارکنوں اور ذمہ داران کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کیسید حیدر شاہ کی بطور ٹاؤن کمیٹی حرمزئی چیئرمین اور عوامی نیشنل پارٹی کے سید شاہ جہان آغا کی بطور ڈپٹی چئیر مین انتخاب سیاسی کارکنوں کی جیت اور علاقہ ترقی وخوشحالی کیلئے نیک شگون ہے

گو کہ عوامی نیشنل پارٹی کی شروع دن سے کوشش رہی تھی کہ بلدیاتی انتخابات میں مشترکہ طور پر حصہ لیا جائے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کو کارنر کیلئے اس مثبت اپروچ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل میں پارٹی نے نامساعد حالات کے باوجود اطمینان بخش کارکردگی دکھائی جس پر پارٹی کارکن ذمہ داران اور بہی خواہ مبارکباد کے مستحق ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاریکردہ صوبائی بیان میں ٹاؤن کمیٹی حرمزئی کے چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخاب میں جے یو آئی کے سید حیدر شاہ کو چئیرمین اور عوامی نیشنل پارٹی کے سید شاجہان آغا کو ڈپٹی چئیر مین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

کہ ان کی کامیابی سے علاقہ ترقی خوشحالی اتفاق و اتحاد کی راہ پر گامزن ہوگا بیان میں کہا گیا کہ اے این پی اور اس کے ذمہ داران نے اجتماعی قومی مفادات کے حصول اتفاق و اتحاد علاقہ ترقی وخوشحالی کیلئے ہر وقت مثبت اپروچ کے ساتھ مشترکہ جہد کیلئے پہل کی ہے لیکن قبائلی علاقائی زئی اور خیل کے ایثار میں اسیر آج کی اس جدید دور میں بھی فرسودہ قبائلی وقبیلوی حصار سے باہر نہیں نکل سکے جو لمحہ فکریہ سے کم نہیں بیان میں اتحادی جماعت کے سید حیدر شاہ کو ٹاؤن کمیٹی حرمزئی کے چئیرمن اور عوامی نیشنل پارٹی کے سید شاجہان آغاکو ڈپٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ وہ علاقہ ترقی خوشحالی کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.