فلم انڈسٹری سے کریانے کی دکان تک کا سفر

آنند نے کا کہنا تھا  کہ انہیں نہیں لگتا کہ ہمارا کورونا سے جلد پیچھا چھوٹ جائے گا

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

بھارت میں کورونا  سے تنگ آ کر فلمساز نے کریانے کی دکان کھول لی ۔ زرائع کے مطابق 10 سال تک بطور فلمساز کام کرنے والے آنند کو گماں تھا کہ حالات اچھے ہونگے ب لیکن ہوا اس کے بالکل برعکس جب حالات سخت ہوئے اور معاشی تنگ دستی بڑھ گئی ۔ توآنند نے دکان کرائے پر لی اور گروسری کا کاروبار شروع کر لی۔

فلمساز نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر میں قید تھا، جب اسے اس بات کا علم ہوا ہے کہ باہر سب بند ہے، صرف کریانے کی دکانیں کھلی ہیں تو اس نے ایک کریانے کی دکان کھولنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

آنند نے کا کہنا تھا  کہ انہیں نہیں لگتا کہ ہمارا کورونا سے جلد پیچھا چھوٹ جائے گا ، بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس سال کے آخر تک سینیما سے پابندی ہٹا دی جائے گی، اس کے علاوہ اگر پابندی ختم بھی ہو جائے تو لوگ بہت ڈرے ہوئے ہیں،

 ۔ اُنہوں نے کہا کہ فلمیں اور تھیٹر ایک ہی صورت میں کُھل سکتے ہیں کہ پہلے مالز، پارکس اور ساحل کھولا جائے ، اس وبا کے جانے بعد ہی ہمارا مستقبل واضح ہوگا، اُس وقت تک وہ اپنی گروسری کی دکان ہی چلائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.