اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کوشاں ہے اور جلد گلگت بلتستان کا شمار پاکستان کے خوشحال ترین علاقوں میں ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مالی مشکلات کے باوجود گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا ہے جو ان کی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی کی کھلی عکاسی ہے – انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا بیس کیمپ ہونے کی وجہ سے اپنی ایک خاص حیثیت رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے بھرپور مستفید ہونے کے لیے گلگت بلتستان میں اکنامک زون کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس پر خاطر خواہ پیش رفت جاری ہے ۔
You might also like
 
