منی لانڈرنگ کیس، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

لاہور لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں درج مقدمہ میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین شاہین کی رخصت کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ منگل کو سماعت پر بشیر میمن عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر توسیع کے لئے اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

بشیر میمن نے عمرے پر جانے کے لئے الگ سے درخواست دائر کردی۔عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔بشیر میمن کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.