ہم نہیں مانتے کہ ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے: بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نہیں مانتے کہ ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے۔ خیر پور میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں، سیاست کر رہے ہیں،اگر سیاست کرنی ہے تو تیاری پکڑیں ہم اپ کا سیاست میں مقابلہ کریں گے، ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھ کر ان غیر جمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہی عدالتوں کی وجہ سے قائد عوام کو پھانسی پر چڑھایا گیا، انہیں شرم نہیں آئی، خیال نہیں آیا، ہم نہیں مانتے کہ اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے،
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950
آج تک کسی جج نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کا کیس نہیں سنا، ججز جو مشرف کےساتھ ملی بھگت کر کے 11 سال کی آمریت کی اجازت دیتے ہیں، جب بےنظیر شہید ہوئیں تو ججز کو غیرت نہیں آئی کہ انہیں انصاف دیں۔ بلاول نے کہا کہ میں عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے تیار ہوں، نہ میں اپنے نانا اور نہ ہی والدہ کو انصاف دلاسکا، عمران خان اور سابق اسٹیبلشمنٹ مانتی ہے کہ انہوں نے آئین پر ڈاکہ مارا۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.