گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج عمران خان کی رخصت کا نکتہ آغاز ہونگے: قمر زمان

لاہور:   پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج عمران خان کی رخصت کا نکتہ آغاز ہونگے۔

قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے پہلے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان سے اور پھر ملک سے فارغ کریں گے، مہنگائی کے مارے عوام حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

انہوں نے کہا ادویات اور آٹا چینی مہنگی کر کے براہ راست غریب کے پیٹ پر لات ماری گئی، پی ٹی آئی کو لانے والے اور ووٹ دینے والے بری طرح پچھتا رہے ہیں، عوام جھوٹے اور جعلی حکمرانوں کی چھٹی کرانے کیلئے پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.