ایران سے داخل ہونے والے بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان میں تباہی مچادی‘ نظام زندگی درہم برہم

کوئٹہ  ایران سے داخل ہونے والے بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان میں تباہی مچادی‘ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا‘ مکران ڈویژن کے ساحلی علاقوں کیچ‘ گوادر، تربت‘ بلیدہ‘ تمپ، بلنگور کے ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے‘ سڑکیں اور گلیاں نہروں کا منظر پیش کرنے لگیں‘کچے مکانات منہدم ہو گئے‘وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اعلیٰ سطح کا طلب کرلیا‘پی ڈی ایم اے نے نکاسی آب کا کام شروع کردیا، بھاری مشینری سے بند راستے کھولنے سمیت متاثرین کو امدادی اشیاء کی فراہمی‘ پاک فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی، کچے مکانات منہدم ہوگئے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی سیلابی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اعلیٰ سطح کا طلب کرلیا۔ ایران سے داخل ہونیوالا سسٹم کراچی پہنچ گیا، شہر قائد میں بھی وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔ ایران سے داخل ہونے والے سسٹم نے بلوچستان میں تباہی مچادی، مکران ڈویژن کے ساحلی علاقوں کیچ، گوادر، تربت، بلیدہ، تمپ، بلنگور کے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں اور گلیاں نہروں کا منظر پیش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

بارشوں سے کچے مکانات منہدم ہوگئے، گاڑیاں ڈوب گئیں، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر نکاسی آب کا کام شروع کردیا، بھاری مشینری سے بند راستے کھولنے سمیت متاثرین کو امدادی اشیاء پہنچائی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رخشاں، قلات، ڑوب، سبی ڈویڑنز کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی سیلابی صورت اختیار کرتا جارہا ہے، کوئٹہ میں سڑکوں پر کھڑا بارش کا پانی شہریوں کیلئے زحمت بن گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکران میں مکران، کوئٹہ، قلات سمت مختلف علاقوں میں اب تک 118 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی،آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

دوسری جانب بارش کا سسٹم آج کراچی میں داخل ہوا، جس کے بعد منگل کی شام کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 4 سے 7 جنوری تک ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے، ڑالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.