نوکنڈی نوکنڈی میں چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں میں اضافہ نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ آج شام پانچ بجے رش بازار میں نوکنڈی کے رہائشی نزیراحمدحسنزئی جب موبائل پر بات کررہے تھے تو موٹر سائیکل سوار نے موبائل چھین کر فرار ہوگیا
اہلیان نوکنڈی نے نوکنڈی انتظامیہ کی نااہلی اور غیرذمہ دارانہ رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے شہر سے باہر لوگوں کی جان ومال محفوظ نہ تھی اب تو دن دیہاڑے رش بازار میں چور اور ڈاکوں کی ہمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگوں سے موبائل چھین کر فرار ہورہے ہیں یہ سب انتظامیہ کے کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بن گیاہے اور یہ عمل اب ناقابل برداشت بن گئی ہے اہلیان نوکنڈی نے ڈی سی طفیل بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوکنڈی انتظامیہ چوروں ڈاکوں اور اوباش نوجوانوں کے سامنے بے بس نظرآرہی ہے
اس لئے یہاں خصوصی فورس کے ذریعہ ان ڈاکوں اور اوباش آوارہ نوجوانوں کو لگام دیں بصورت دیگر ہم سخت ترین احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔