چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کا مچھ جیل کا دورہ

کوئٹہ  چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے گزشتہ روز مچھ جیل کا علی الصبح اچانک دورہ کیا اس موقع پر عدالت عالیہ کے جج جناب جسٹس ظہیرالدین کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے مچھ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے چیف جسٹس کو جیل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفننگ دی

چیف جسٹس مچھ جیل میں قیدیوں سے فردا فردا ملے اور ان کے مسائل و دستیاب سہولیات کے حوالے سے استفسار کیا۔ اور جیل انتظامیہ کو فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے چیف جسٹس نے مچھ جیل میں واقع کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار اور جیل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا البتہ جیل وارڈ کے دورہ کے موقع پر انھیں بتایا گیا کہ وارڈ میں کوئی بھی ڈاکٹر مستقل طور پر تعینات نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

اور قیدیوں کو علاج کے لیے سیول ہسپتال سے رجوع کرنا پڑتا ہے چیف جسٹس نے جیل ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم تعیناتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات دیے کہ محکمہ صحت سے مستقل طور پر ڈاکٹر کی تعیناتی کے لئے فوری طور پر رابطہ کیا جائے اور ڈاکٹر کی جلد از جلد مستقل تعیناتی یقینی بنائی جائے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے مچھ جیل میں واقع لائبریری کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی اصلاح اور انھیں پھر سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.