صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ‘ عوام کو مشکلات درپیش

کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بجلی کی لوڈشیڈنگ مےں اضافہ اور ساتھ مےں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے بجلی کی لوڈشےڈنگ مےں اضافہ ہونے کے ساتھ ٹےنکر مافےا نے بھی سر اٹھا کر ڈبل قےمت پر پانی کی سپلائی فراہم کرتی ہے واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں مےں بجلی کی لوڈشےڈنگ نے اےک بار پھر سر اٹھا لےا مختلف علاقوں مےں 10سے12گھنٹے بجلی غائب ہوتی ہے ساتھ مےں آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے طوےل لوڈشےڈنگ سے پانی کی قلت پےدا ہو گئی ہے جبکہ آنکھ مچولی سے بجلی کی مشےنری خراب ہوتی جارہی ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کردےا کہ کوئٹہ مےں اضافہ لوڈشےدنگ اور آنکھ مچولی کا نوٹس لےکر تدارک کےا جائے ورنہ عوام واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دےنگے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.