گورنر ملک عبدالولی خان کاکڑ کاسی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ ،سبی دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

کوئٹہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں گزشتہ روز سبی کے قریب بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی، فردا فردا ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی.

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردی دراصل دہشت اور وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے جسکا قلع قمع کرنے کیلئے ہمیں ٹھوس عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے. انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سب کے محافظ ہیں مگر اس وقت ہمارے ڈاکٹر صاحبان آپ کے محافظ ہیں اور ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں. انہوں نے کہا کہ طب کا شعبہ ایک مقدس پیشہ ہے.

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.