چینی وزیر خارجہ اور اسرائیل کے متبادل وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت

بیجنگ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اسرائیل کے متبادل وزیر اعظم اور وزیر خارجہ یائر لپیڈکے ساتھ پر فون پر بات چیت کی ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے اپنی فون گفتگو میں دونوں فریقین سے مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر کارجہ وانگ یی نے کہا ہیکہ فلسطین کو بھی ایک آزاد ریاست کے طور قیام کا جائز حق حاصل ہے،چین دو ریاستی حل کی بنیاد پر جلد از جلد امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے اسرائیل اور فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

انہوں نے کہا کہ حقیقی اور پائیدار سلامتی کا واحد راستہ مشترکہ سلامتی ہے،چین مشرق وسطی میں امن کے قیام کے لیے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیل کے متبادل وزیر اعظم اور وزیر خارجہ یائر لپیڈنے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں فریقین نے یوکرین کی صورتحال اور ایرانی جوہری مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وانگ نے لپیڈ کو چین کے اصولی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام فریقین جنگ بندی اور امن کی بحالی کی امید رکھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.