فلموں میں کام کے دباؤ کی وجہ سے ورون دھون مہلک اعصابی بیماری کا شکار

0

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام کے دباؤ نے انہیں مریض بنادیا ہے اور وہ ایک مہلک اعصابی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے انکشاف کیا کہ پچھلی فلم میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے انہیں ویسٹیبولر ہائپو فنکشن (Vestibular hypofunction) نامی بیماری لاحق ہوگئی، جس نے انہیں بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ورون دھون نے بتایا کہ کورونا وبا کے بعد وہ اپنی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کرنے لگے ہیں اداکار نے بتایا  کہ انہوں نے اپنی پچھلی  فلم ’’جگ جگ جیو ‘‘کے لیے بہت محنت کی،ایسا لگا جیسے میں الیکشن لڑ رہا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے فلم کے لیے اتنا دباؤ کیوں لیا۔

ورون دھون نے کہا کہ ہم سب ایک دوڑ میں لگے ہیں، میرے خیال میں ہر ایک کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہےاور یہی وجہ ہے کہ ہم محنت کر رہے ہیں۔ میں اپنی زندگی کا مقصد تلاش کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ دوسروں کو بھی کسی نہ کسی موقع پر اپنا مقصد مل جائے گا۔

اپنی حالیہ ٹوئٹ میں ورون دھون نے مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آگاہ کیا کہ اب ان کی طبعیت بہتر ہے  جسمانی ورزش کر رہے ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جسکی وجہ سے اب  صحتیاب ہورہے ہیں۔

ویسٹیبولر ہائپو فنکشن ایک قسم کی خرابی ہے جو کان کے اندرونی حصے میں ہوتی ہے۔ دراصل انسانی جسم میں ایک اعسابی نظام کانوں، آنکھوں اور پٹھوں کا توازن برقرار رکھتا ہے۔ اگر کسی کو یہ عارضہ لاحق ہو جائے تو مریض کے دماغ تک پیغام پہنچانے میں دشواری ہوتی ہے، اس سے دماغی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ 25 نومبر کو ورون دھون اور کریتی سینن کی کامیڈی ہارر فلم ’بھیڑیا ‘ ریلیز  ہونے والی ہے اس  فلم میں انہیں بھیڑیے جیسی خصوصیات رکھنے والا مافوق الفطرت انسان دکھایا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.