27فروری کا لانگ مارچ حکومت کے خاتمے کی بنیاد اور تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ /کراچی  : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 27فروری کا لانگ مارچ حکومت کے خاتمے کی بنیاد اور تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی اس سے تنگ آچکے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں قوم جلد ہی عوام دشمن حکومت کے خاتمے کی نوید سنے گی، یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کراچی میں جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ،رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی اور ندیم خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور، بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی،ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور بلوچستان کے کارکنان کی شرکت و انتظامات پارٹی کو بلوچستان بھر میں فعال و منظم کرنے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے تین سال میں عوام پر مظالم کی حد کردی ہے ہر شخص مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لیا گیا لیکن یہ قرض عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ نہیں ہوا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام اب حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کے خاتمے کی خبر جلد ہی عوام کو دیگی انہوں نے کہا کہ حکومت پر سے اسکے اتحادیوں کا اعتماد بھی اٹھ چکا ہے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ فیصلہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو صوبے بھر میں فعال کر نے کے لئے بھر پور کردار ادا کیا جائیگا جلد ہی پارٹی کو صوبے میں مضبوط کرکے پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.