چمن ڈپٹی کمشنر ضلع چمن اسماعیل ابراہیم اور ایم ایس ایف کے اعلی حکام کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد کل سے ضلع چمن کے نئے اور پرانے ہسپتال کے شعبہ حادثات فعال ہونگے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے چمن شہر کے عین وسط میں واقع پرانا ہسپتال کے شعبہ حادثات کے نئے ہسپتال منتقلی کے خلاف ایم ایس ایف نے شعبہ حادثات احتجاجا بند کردیا تھا تاہم آج ایم ایس ایف کے اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر ضلع چمن اسماعیل ابراہیم کے درمیان ڈپٹی کمشنر افس میں ایک بیٹک ہوا جسمیں اس بات پر اتفاق ہوا کہ پرانا ہسپتال کے شعبہ حادثات کے ساتھ ساتھ نیو ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ حادثات بھی فعال کیا جائے گا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کیا جائے گا۔