کل اسد عمر اور شاہ محمود کی قیادت میں دو لانگ مارچ ہوں گے، عمر چیمہ

 تحریک انصاف نے 6 روز کے وقفے کے بعد کل سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کا مارچ جاری رہے گا ، کل سے دو لانگ مارچ شروع ہوں گے ایک کی قیادت اسد عمر اور دوسرے کی شاہ محمود قریشی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ہے اور مذہبی منافرت کا پروپیگنڈہ کیاگیا، ہمارے خلاف دینی مذہبی جماعت نہیں بلکہ ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے، وزیر آباد واقعے سے ایک مذہبی جماعت نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے، ہماری ساری توجہ کیس پر ہے، پٹیشنر کی بات کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا، لانگ مارچ کا آغاز کل وزیرآباد سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.