کوئٹہ خروٹ آباد پولیس کوئٹہ نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اسپینی روڈ پر پلازے میں یرغمال ہونے والے 2افراد کوبازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیاہے ۔گزشتہ روز پولیس تھانہ خروٹ آباد کے ایریے میں ایک پلازے میں سلیم زیری نامی ملزم نے گن پوائنٹ پر دو اشخاص نعمت اللہ ولد عبدالمنان شفیق اللہ ولد صدیق کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا تھا ،
ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے احکامات جاری کیے کہ یرغمال ہونے والوں کو کسی بھی صورت میں بہ حفاظت بازیاب کرانا ہے جس پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن صاحب ٹیم کی کمان کر رہے تھے
ٹیم میں شامل دیگر ایس پی صدر ڈویژن محمد شریف،ڈی ایس پی شوکت جدون،ایس ایچ او خروٹ آباد نورحسن اور ایگل اسکواڈ خروٹ آباد نے کارروائی شروع کی اور ملزم سلیم زہری سے ھر قسم کی مذاکرات کرنا شروع کئے تاکہ یرغمال ھونے والوں کو کوئی جانی نقصان نہ پہنچے لیکن ملزم کسی بات ماننے کو تیار نہ تھاجس پرپولیس نے آپریشن کرتے ہوئے بہترین انداز میں یرغمال ہونے والوں کو باحفاظت بازیاب کرائے اور ملزم سلیم زہری کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔