قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ

مستونگ قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 24سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے منگچر جانے والے باراتیوں کی ویگن قومی شاہراہ پر لدھا شارجہ ہوٹل کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 24 سے زائد بچے خواتین اور مرد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم نے ایمبولینسیس کے ذریعے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کروا دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.