پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں: فواد چودھری

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں عدلیہ کسی قسم کے دبا میں نہ آئے، پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، آپ پاکستان کے آئین کا تحفظ کریں، قوم سپریم کورٹ سے توقع کر رہی ہے کہ وہ حقوق واپس دلوائیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز والی سہولت اور کسی کو میسر نہیں، حالات سب کے سامنے ہیں، جبر سے عوام کا گلا دبایا جا رہا ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری لگائی گئی، سندھ سے آنے والوں کو زمان پارک جانے کی اجازت نہیں، یہ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے، یہ دوبارہ غریب کارکنوں کی شہادتیں چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کی ریلی کو ملتوی کر دیا ہے اور ریلی کو کل پر لے گئے ہیں، پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں، ان کے ہوتے ہوئے سیاست نہیں ہو سکتی، یہ لوگ وہ ہیں جو اس وقت پی ڈی ایم اور ن لیگ کی سیاسی لاش پر نوحے پڑھ رہے ہیں، ن لیگ کی سیاسی لاش کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے پاکستان خوشحال نہیں ہوسکتا، عوام اور خواص میں فاصلے بہت بڑھ چکے ہیں، اگر نظرثانی نہ کی گئی تو معاشی، سیاسی اور آئینی بحران بہت بڑھ جائے گا، لاہور ہائیکورٹ بند ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کی پٹیشن وصول نہ ہو سکی ہم درخواست دینے آئے تھے، ہائیکورٹ کے گیٹ پر تالے لگے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.