ن لیگ نے ‘پگ’ کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا: فیاض الحسن

لاہور:   فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی کرپشن کی دم پر عدالتی اور احتسابی اداروں نے پاؤں رکھا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی، قومی پارٹی کی دعویدار ن لیگ نے ‘پگ’ کی صورت میں پنجابی کارڈ استعمال کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پگ کے نیچے سارے ن لیگی ٹھگ ہیں، مسلم لیگ ن میں اندرونی دھڑے بازی روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پگ پہن کر خوشی کا اظہار کئی سوالات کو جنم لے رہا ہے، ملکی سیاست میں عصبیت اور صوبائیت کا کارڈ کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.