کوئٹہ: وزیر اعظم تربت میں جنوبی بلوچستان کے اضلاع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو صبح گیارہ بجے بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر تربت آئیں گے، جہاں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور ارکان صوبائی کابینہ ان کا استقبال کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ بلوچستان پہنچیں گے۔ وزیر اعظم تربت میں بلوچستان کے کم ترقی یافتہ اضلاع آواران، کیچ، لسبیلہ، خاران، واشک سمیت دیگر علاقوں کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا تربت کا یہ پہلا دورہ ہے۔
You might also like