گلوکارہ سائرہ نسیم کی آوازمیں ’’قلندری دھمال‘‘ جلدریکارڈکی جائے گی

1

خالق نگرپاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز،گیت نگارجاویدراہی نے دوبارہ 40سال کے بعد ’’قلندری دھمال‘‘لکھی ہے،جس کوجلدہی گلوکارہ سائرہ نسیم کی آوازمیں ریکارڈکیا جائے گا،اس قلندری دھمال کا خوبصورت میوزک موسیقارغلام عباس نے مرتب کیا ہے،فلمسازجاویدراہی نے بتایا کہ میں نے سب سے پہلے موسیقارنذیرعلی کی دھن میں قلندری دھمال لکھی اورملکہ ترنم نورجہان کی آوازمیں ریکارڈکی گئی ’’میرادم دم بولے علی علی‘‘جس کوسخی شہبازقلندرکے مزارپرعکسبندکیا گیا تھا،اب دوبارہ سے قلندری دھمال لکھی ہے جس کوجلدہی گلوکارہ سائرہ نسیم کی آوازمیں ریکارڈکیا جائیگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.