کورنا وائرس کا خطرہ، بلوچستان کے جامعات بند رہیں گئے
بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوتا ہے
بلوچستان 24 اسٹاف رپورٹر
بلوچستان میں کورنا وائرس کے خطرے کے باعث گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جامعات29 مارچ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے
.
یاد رہے وزیرتعلیم نے گزشتہ دن سکول، مدرسے اور ٹیوشن سینٹر کو بھی 31تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اس اعلان پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا
.
یاد رہے بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوتا ہے لیکن کورنا وائرس کی وجہ سے بلوچستان کے مذکورہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز تاحال نہیں ہوسکا.