بلوچستان میں پہلی بار پولیس کا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم

کوئٹہ بلوچستان پولیس کا انقلابی اقدام ، پاکستان کا پہلا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کوئٹہ کے مطابق بلوچستان پولیس کی پہلی اینٹی رائٹ ویمن یونٹ کی پاسنگ آٹ پریڈ ہوئی ، لیڈیز کانسٹیبلز پر مشتمل اینٹی رائٹ ویمن ونگ میں 40 تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس شامل کی گئی ہیں۔

ان خواتین پولیس اہلکاروں کو ہنگاموں، بدامنی کے حالات اور شرپسندوں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ویمن اینٹی رائٹ ونگ قائم کرنا جدید دور کے عسکری تقاضوں میں سے ایک ہے، خواتین اہلکاروں کو اینٹی رائٹ ساز و سامان اور آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے، پاکستان میں اس طرح کے خصوصی یونٹ کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق یہ یونٹ ابتدائی طور پر کوئٹہ پولیس میں قائم کیا گیا ہے، بعد ازاں اس کا دائرہ ڈویژن اور پھر بلوچستان کے ہر ضلع کی سطح پر لے جایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.