کسی کو قتل نہیں کیا ۔ عزیر بلوچ

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نےجرم کیا ہے،فردجرم عائد کریں؟جس پر عزیر بلوچ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں۔

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

کراچی : لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت 16 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عزیربلوچ،شاہ جہاں بلوچ اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عزیز بلوچ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نےجرم کیا ہے،فردجرم عائد کریں؟جس پر عزیر بلوچ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نےاقبالی 164کابیان قلمبند کرایا ہے۔
عزیربلوچ نے عدالت میں بیان دیا کہ اللہ کوحاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کوئی قتل نہیں کیا۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغواءبرائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کی تھی۔ تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

عزیربلوچ کوسخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کراور ہتھکڑی لگا کرپیش کیا گیا عدالت میں پیشی کے دوران فاضل جج نے مجرم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی‘فرد جرم کے مطابق عزیر بلوچ پرعبدالصمد کے اغواءبرائے تاوان اور قتل کا الزام ہے ملزم نے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور70ہزارروپے لینے کے باوجود مغوی کوقتل کیا۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ جرم قبول کرتے ہیں. کٹہرے میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سرہلا کرصحت جرم سے انکارکر دیا عدالت نے ملزم کے انکار پر آئی اواور گواہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا‘ملزم کی پیشی کے موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری تعینات تھی مذکورہ مقدمے میں عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ ودیگر گرفتار ہیں اور دیگر ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.