اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم لاہور میں حکومت مخالف مظاہرہ کر رہا ہے تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا اور فارغ اوقات میں اپنے پالتو کتوں کیساتھ کھیلتے رہے۔
سماجی رابطوں کی ویب فیس بک پر جاری تصویروں میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ اپنے پالتو کتوں ٹائیگر اور شیرو کیساتھ۔ وزیراعظم ان تصاویر میں اپنے پالتو کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے۔
ملکی سیاست میں ٹینشن کے ماحول کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی پرسکون حالت میں تصاویر کو لوگ دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ لاہور میں ‘’پاکستان ڈکیت موومنٹ’’ حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش لے کر جلسہ کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان لاہور سے صرف 300 کلومیٹر دور بنی گالہ میں اپنے کتوں کے ساتھ خوشگوار سنڈے گزار رہے ہیں