سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلہ کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے گا

کوئٹہ/کراچی سندھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلہ کو باہمی گفت و شنید سے حل کیا جائے گا دونوں صوبے ایک دوسرے کے پانی کے حق اور مفاد کا احترام کرینگے دونوں صوبوں کے متعلقہ حکام تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیکر سفارشات پیش کرینگے جنکی منظوری دونوں صوبوں کے وزرا علیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دی جائے گی اس بات کا فیصلہ یہاں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا بلوچستان اور سندھ کے وزراء آبپاشی میر محمد خان لہڑی اور جام خان شورو کے علاوہ دونوں صوبوں کے سیکریٹری آبپاشی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ارسا معاہدے کے تحت دریائے سندھ کے پانی کی دونوں صوبوں کے مابین تقسیم سے متعلق امور اور اس حوالے سے درپیش مسائل کے علاوہ دونوں صوبوں کے موقف کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ دونوں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری اور انجنئیر ز اجلاس منعقد کرکے تمام حل طلب مسائل و امور کو حتمی شکل دینگے اور اجلاس کی سفارشات کو دونوں صوبوں کے وزرا علیٰ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں منظوری کے لی لئے پیش کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.