ملتان پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے
اعتراف کیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور کچھ دیگر کا مشورہ ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، یہ سیاست کا نہیں ریاست کے سوچنے کا وقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جمعرات کو ایک انٹرویو میں شاہ محمود نے کہا کہ مونس الٰہی نے عمران خان کو پھر یقین دلایا ہے کہ جو بھی فیصلہ وہ کریں گے پرویزالٰہی اس کی تائید کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر سے وفاقی وزراء ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال پر نہیں، پارلیمنٹ میں لائے جانے والے ایک بل پر صدر کے تحفظات سے متعلق تھی۔
You might also like