ریکوڈک معاہدے پر قدوس بزنجو کی کاوشیں قابل تحسین ہے، منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدل دیگا، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ : صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدل دے گا، حکومت اور ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے مذکورہ کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوں گے، مذکورہ منصوبہ بلوچستان کی لائف لائن ہے، اس منصوبے کے شروع ہونے کے بعد بلوچستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی دور ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں پایا جانے والا احساس محرومی بھی ختم ہوگا، اس منصوبے کی دوبارہ فعالیت اور مذکورہ کمپنی کے درمیان گفت و شنید کے ذریعے معاہدے تک پہنچانے اور بلوچستان کو فائدہ دلوانے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کاوشیں اور صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، جنہوں نے دن رات محنت کرکے ریکوڈک منصوبے کی افادیت کو موثر انداز میں دوبارہ فعال بناکر اس کے ثمرات بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے قابل استعمال لانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اس منصوبے کے بعد بلوچستان کی تقدیر بدلے گی اور لوگوں کو روزگار کے مواقعوں کے بلوچستان کو فائدہ پہنچے گا۔ مذکورہ قرار داد بلوچستان اسمبلی سے پاس ہونے کے علاوہ کابینہ نے اس کی منظوری دی ہے اور ایوان بالا اور ایوان زیرین نے بھی اس حوالے سے بل پاس کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.