شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد کا اہم پیغام سامنے آگیا ۔
شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مشکو ک ہیں :ڈاکٹر شاہد صد یق
بلوچستان24ویب ڈیسک
تفیصلات کے مطابق تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مشکو ک ہیں ،قومی چوراورسیاسی ڈاکو کسی نام نہادسیاسی اتحاد کے بل پر نیب اوراحتساب پراثرانداز نہیں ہوسکتے،
مصنوعی مہنگائی کے پیچھے چھپے مافیا نے ملک کومقروض اورمعیشت کومفلوج کیا ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ کپتان ہربحران کاصفایاکرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں ،
وزیراعظم عمران خان بھرپورمشاورت سے دوررس بلکہ دباءو میں وہ زیادہ درست فیصلے کررہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی ہرسطح پراحتساب ،میرٹ اورڈسپلن کی حامی ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے وزیروں سے بلیک میل نہیں ہوتے تواپوزیشن کس کھیت کی مولی ہے