فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

لاہور:   فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا زیادتی کیس پر شہباز شریف کو مثبت موقف کے ذریعے قوم کی نمائندگی کرنی چاہیئے تھی، الٹا اپنی دروغ گوئی، کم عقلی اور بے سروپا بیان سے قائد حزب اختلاف نے قوم کو مایوس کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا جھوٹا کریڈٹ لینے پر شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے، لاہور سیالکوٹ موٹروے پرویز الٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران شروع کی گئی، اس سے پہلے قائد خرافات فرانزک سائنس لیبارٹری کے اپنے دور میں قیام کا بھونڈا دعویٰ بھی کر چکے ہیں، فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی 2007 میں چوہدری پرویز الٰہی نے ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف اپنے بیان کی وجہ سے سی سی پی او لاہور کی پوزیشن پر کھڑے ہیں، اپنے تمسخرانہ بیان سے شہباز شریف نے متاثرہ خاندان اور پوری قوم کا دل دکھایا، میرا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.